کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرطحہ احمد نے وزیراعلیٰ سندھ کو ایک خط لکھا ہے، جس میں حکومت سے کاروباری طبقے کے ساتھ بھتہ خوری کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاجروں کے لئے مخصوص ہیلپ لائن اور فوری جواب دینے والا سیل قائم کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ کے رکن صوبائی اسمبلی نے اپنے خط میں کہا کہ ایسے واقعات سرمایہ کاری میں کمی کا سبب بن کرروزگار کے مواقع پر منفی اثرڈال سکتے ہیں۔