نوابشاہ (محمد انور شیخ / بیورو رپورٹ ) صدر مملکت آصف علی زرداری ایک روزہ دورے پر نوابشاہ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار ایڈوکیٹ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے اعلیٰ حلقوں کے ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی مصروفیات میں زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں سے ملاقات اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات کے تناظر میں پارٹی پالیسی کا بھی ازسر نو جائزہ لیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق زرداری ہاؤس میں منعقد کیے جانے والے مجوزہ غیر رسمی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کے علاوہ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سے مشاورت بھی شامل بتائی جاتی ہے۔