کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن پی آئی اے کی سنگین انتظامی غفلت کے باعث 40ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئے۔آڈٹ دستاویزات کے مطابق جہازوں کے انجنز، اے پی یوز اور لینڈنگ گئیرز کی واپسی میں طویل تاخیر کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2017سے 2022کے دوران مرمت کیلئے بیرون ملک بھیجے گئے 12انجنز تاحال واپس نہیں لائے جاسکے۔ اسی طرح 2020میں بھیجے گئے 3اے پی یوز اور2021میں بھیجے گئے 3لینڈنگ گئیرز بھی واپس نہ آسکے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتیجے میں صرف 5انجنز کی مد میں 5.96ارب روپے کا لیز رینٹل فضول ضائع ہوا۔ مزید یہ کہ عدم ادائیگی کے باعث اثاثوں کو واپس نہ لایا جاسکا ۔