واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن دوسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے، ڈیڈلاک برقرار، کوئی پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں،فنڈز ختم ، وفاقی محکمے معطل، لاکھوں ملازمین کی تنخواہیں رکنے کا خدشہ، ڈیموکریٹس نے ہیلتھ کیئر سبسڈیز کی توسیع پر اتفاق کے بغیر ووٹ دینے سے صاف انکارکردیا۔ اسپیکر کا کہنا تھا مخالفین جھکیں تو مذاکرات ممکن ہیں جبکہ ڈیموکریٹک رہنمانے کہا کہ ریپبلکنز ہی بات چیت میں رکاوٹ ہیں۔جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی اور ڈیموکریٹس کے درمیان فنڈنگ کے معاہدے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ڈیموکریٹس ہیلتھ کیئر سبسڈیز میں توسیع پر اتفاق کے بغیر حکومتی محکمے دوبارہ کھولنے کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کر رہے ہیں۔