جنیوا(اے ایف پی) دنیا بھر میں بچوں میں ای سگریٹس کے استعمال میں خطرناک اضافہ، عالمی ادارہ صحت نے انکشاف کیا کہ بچے بالغ افراد کے مقابلے میں 9گنا زیادہ ویپنگ کر رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا حکومتیں فوری طور پر تمباکو کنٹرول پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ ادارےنے خبردار کیا ہے کہ ای سگریٹس کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور دنیا بھر میں لاکھوں بچے نکوٹین کے نشے کے عادی بن چکے ہیں۔ جن ممالک میں اعداد و شمار دستیاب ہیں، وہاں بچوں کے ویپنگ کرنے کے امکانات بالغوں کے مقابلے میں نو گنا زیادہ ہیں۔