اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی حکومت کےقرضوں میں ایک سال میں7ہزارارب روپے سے زائدکااضافہ ہوا ہے۔اگست 2024تک وفاقی حکومت کے قرضے70ہزار362 ارب، اگست 2025تک77ہزار458ارب ہوگئے، جولائی کےمقابلے میںاگست2025میں وفاقی حکومت کےقرضے780ارب روپےکم ہوئے۔،اسٹیٹ بینک نےاگست2025تک وفاقی حکومت کےقرضوں کی رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطا بق مرکزی حکومت کےقرضےاگست2025 تک77ہزار458ارب روپے رہے۔ اس میں مرکزی حکومت کےمقامی قرضے کاحصہ54 ہزارارب روپےسے زائد ہے۔