• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طب کا نوبل انعام امیون سسٹم سیکورٹی گارڈز دریافت کرنیوالے تین سائنسدانوں کے نام

اسٹاک ہوم (اے ایف پی) — طب کا نوبل امیون سسٹم سیکورٹی گارڈز دریافت کرنیوالے تین سائنس دانوں کےنام ہوگیا۔جاپانی پروفیسر گوچی اور امریکی میری برنکَو اور فریڈ نے خودکار مدافعتی بیماریوں کی سمجھ میں انقلاب برپا کیا۔ ، نوبل کمیٹی کا کہنا تھا اس کام سے مستقبل میں خودکار مدافعتی امراض، کینسر اور اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ میں مدد ملے گی۔امریکا اور جاپان کے تین سائنس دانوں کو پیر کے روز طب کا نوبل انعام دیا گیا ہے، ان کی اس تحقیق کے اعتراف میں جس نے یہ واضح کیا کہ انسانی مدافعتی نظام (امیون سسٹم) کو کس طرح قابو میں رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے امیون سسٹم کے “سیکورٹی گارڈز” یعنی ریگولیٹری ٹی سیلز کی شناخت کی تھی۔امریکا سے میری برنکَو اور فریڈ ریمزڈیل، اور جاپان سے شیمون ساکاگوچی کی ان دریافتوں نے یہ سمجھنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا کہ امیون سسٹم کیسے کام کرتا ہے اور کیوں ہر انسان کو خودکار مدافعتی (Autoimmune) بیماری لاحق نہیں ہوتی۔اوساکا یونیورسٹی کے پروفیسر شیمون ساکاگوچی نے جاپان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ امید کرتے ہیں یہ انعام اس شعبے کو مزید ترقی دینے اور تحقیق کو عملی و طبی سطح پر آگے بڑھانے کا ذریعہ بنے گا۔ تینوں سائنس دانوں کو اس تحقیق پر نوبل انعام دیا گیا ہے جس نے امیون سسٹم کے “سیکورٹی گارڈز” یعنی ریگولیٹری ٹی سیلز کو دریافت کیا — یہ خلیے جسم کے اپنے ہی خلیوں پر امیون سسٹم کے حملے کو روکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید