• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم کا بیان سیاسی بدنیتی اور فکری غلامی کی انتہا ہے‘ پی ٹی آئی

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے عمران خان سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔پی ٹی آئی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریموٹ کنٹرول سیاستدانوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے‘حافظ نعیم کا بیان اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کی کوشش ہے‘حافظ نعیم اداروں کی خدمت جاری رکھیں مگر عمران خان پر زبان نہ چلائیں ۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ حافظ نعیم ایک قید عوامی لیڈر کے ایمان و غیرت پر تبصرہ کر رہے ہیں‘یہ بیان سیاسی بدنیتی اور فکری غلامی کی انتہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چند ماہ قبل پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کے فلسطین مارچ کی غیر مشروط حمایت کی تھی۔

اہم خبریں سے مزید