• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستیں الاٹمنٹ کیس؛ 2 ججوں نے نظرثانی کا دائرہ کار محدود قرار دیدیا

اسلام آباد(رپورٹ :،رانامسعود حسین ) سپریم کورٹ میں ʼʼپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی تعداد کی بنیاد پر خواتین اور اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹʼʼ کیس میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے اپنا مشترکہ اختلافی نوٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواستیں مسترد کرنے کی رائے قلمبند کرلی ،6صفحات پر مشتمل نوٹ جسٹس عائشہ اے ملک نے قلمبند کیا ہے جبکہ جسٹس عقیل عباسی نے اس کے ساتھ اتفاق کیا ہے ،اختلافی نوٹ کے مطابق نظر ثانی کی درخواست کا دائرہ کار محدود ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید