• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز ٹرانسفر، سینارٹی کیس؛ جسٹس شکیل احمد نے اپنا علیحدہ اختلافی نوٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(رپورٹ :،رانامسعود حسین ) سپریم کورٹ میں ملک کی تین مختلف ہائی کورٹوں سے تین ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلوں اوراسی بنیاد پر نئی سنیارٹی لسٹ کی تشکیل کے خلاف دائر اسلام آباد ہائیکورٹ ہی کے متاثرہ 5ججوں اور مختلف وکلا تنظیموں کی آئینی درخواستوں میں جسٹس شکیل احمد نے بھی اپنا علیحدہ اختلافی نوٹ جاری کر دیا،جس میں انہوں نے کہا کہ 3ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کیلئے استعمال کیا جانے والا طریقہ اختیارات کے غلط استعمال کی عکاسی کرتا ہے ۔ جس کا مقصد بادی النظر میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی آزادی کو کمزور کرنا ،اس کی ہیت کو ہی تبدیل کردینا ہے،، پیر کے روز جاری کردہ 23صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ میں جسٹس شکیل احمد نے قراردیاہے کہ ملک کی مختلف ہائی کورٹوں سے تین ججوں کے اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کے لئے استعمال کیا جانے والا طریقہ اختیارات کے غلط استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید