اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خوراک کے تحفظ اور انفراسٹرکچر کو موسمیاتی تبدیلی کے مطابق بنانے کےلیے صوبوں کےساتھ مشاورت سے 3ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت کر دی، ان میں ایک فوری زرعی ریلیف اور بیجوں کی فراہمی کی ذمہ دار ہوگی ، دوسری موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا جائزہ لے گی اور حکمت عملی مرتب کرے گی ، اور تیسری موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت رکھنے والے انفراسٹرکچر کی مضبوطی سے متعلق ہوگی ، اس سے متعلق حتمی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی ،فورسززرعی ریلیف ،موسمیا تی تبدیلی بارے حکمت عملی مرتب کرنے ،انفراسٹرکچر مضبوطی کی زمہ دار ہونگی ، انھوں نے ان خیالات کا اظہار زراعت، سیلاب کی ہنگامی صورتحال اور موسمیات سے متعلق کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت ہوا۔