• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لا پتہ افراد کیس؛ وزارت دفاع کےنمائندوں کی ہائیکورٹ میں ان کیمرہ بریفنگ

اسلام آباد (خبر نگار) لا پتہ افراد کیس ؛  وزارت دفاع کےنمائندوں کی   ہائیکورٹ میں ان کیمرہ بریفنگ  ،لاپتہ بیٹے کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں حکومت کی جانب سے 50لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی گئی،والد  نے اگاہ کر دیا، لاپتہ افراد کیس میں وزارت دفاع کے نمائندوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ان کیمرہ بریفنگ دی۔ لاپتہ شہری کے والد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ بیٹے کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں حکومت کی جانب سے 50لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی گئی ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نےلاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی کیلئے اہلیہ زینب زعیم کی درخواست کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے لاپتہ عمر عبداللہ سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ عمر عبداللہ کے والد خالد عباسی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عدالتی حکم پر 50 لاکھ کی رقم زینب زعیم کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے۔ وزارتِ دفاع کے نمائندوں کی جانب سے عدالت کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید