اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کو حراست میں لے لیا، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کے خلاف نفرت انگیز بیانات پرمقدمہ درج ،نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق ایمل ولی خان سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے آرہے تھے راستے میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمل ولی خان غیر قانونی طور پر مسلح افراد کے ہمراہ اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ان کے خلاف اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے کا مقدمہ بھی درج ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد ایمل ولی خان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ اے این پی کارکنان کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر دارالحکومت میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔