مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) کسی بھی ویزے پر آنے والوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہے، سعودی عرب ، وزارتِ حج نے سوشل میڈیا افواہوں کی تردید کردی،نسک عمرہ پورٹل اپ ڈیٹ کردیا گیا،سعودی وزارتِ حج وعمرہ نے کہا ہے کہ مملکت میں کسی بھی ویزے پر آنے والوں کو عمرہ ادا کرنے اجازت ہے۔سعودی وژن 2030 اہداف میں زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا سرفہرست ہے۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’کسی بھی ملک سے وزٹ، فیملی وزٹ، الیکٹرانک سیاحتی ویزے یا ٹرانزٹ ویزے پر آنے والوں کو کسی بھی وقت عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔