کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مختلف افواہوں اور منافع کی خاطر فروخت کا دباو برھنے سے مارکیٹ میں شدید مندی کی لہر، کے ایس ای100انڈیکس میں1238پوائنٹس کی کمی، 71.45فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 270ارب 73کروڑ 56لاکھ روپے کی کمی، کاروباری حجم بھی 19.00فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کا آغاز معمول کے مطابق مثبت زون میں ہوا جس سے 100انڈیکس 336پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 69ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم کچھ دیر بعد مختلف افواہوں اور منافع کی خاطر فروخت کے دباو سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور شدید مندی کی لہر سے انڈیکس 2993پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 67اور 66ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا لیکن بعد ازاں چند سیکٹرز میں خریداری سے ریکوری کے بعد اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1237.66پوائنٹس کی کمی سے 168990.07 پوائنٹس سے کم ہو کر 167752.41پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس 474.44پوائنٹس کی کمی سے52261.21پوائنٹس سے کم ہو کر 51786.78پوائنٹس پر آگیا اور آل شیئرز انڈیکس 904.50پوائنٹس کی کمی سے 102674.74پوائنٹس سے گھٹ کر 101770.24پوائنٹس ہو گیا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 487کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،108کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 348کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 31 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی،فروخت کا رحجان بڑھنے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 270 ارب 73کروڑ 56لاکھ 31ہزار روپے کی کمی سے 19390ارب 14کروڑ 70لاکھ 67ہزار روپے ہو گئی، کاروباری حجم 29کروڑ 89لاکھ 81ہزار شیئرز کی کمی سے 127 کروڑ 43 لاکھ 64 ہزار شیئرز پر آگیا، پیر کو مارکیٹ میں کاروباری حجم کے لحاظ سے بینک آف پنجاب،کے۔الیکٹرک، بینک آف مکرمہ، ورلڈ کال اور سنرجی کو پاک سر فہرست رہے۔