• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

AI ڈیٹا سینٹرز تیاری، اوپن اے آئی اورAMD کا اربوں ڈالر معاہدہ

نیویارک (اے ایف پی)AI ڈیٹا سینٹرز تیاری ،اوپن اے آئی اورAMDکا اربوں ڈالر معاہدہ ، اوپن اے آئی کو چھ گیگا واٹ کے مساوی چِپس اور جدید GPUs فراہم کیے جائیں گے۔ معاہدے کے اعلان کے بعد اے ایم ڈی کے حصص میں30فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔ — ایڈوانسڈ مائیکرو ڈیوائسز (اے ایم ڈی) اور اوپن اے آئی نے پیر کو ایک کثیر سالہ شراکت داری کا اعلان کیا ہے تاکہ اے آئی ڈیٹا سینٹرز تیار کیے جا سکیں، جس سے کمپنی کے مطابق اگلے پانچ برسوں میں درجنوں ارب ڈالر کی نئی آمدنی متوقع ہے۔ اس معاہدے کی خبر کے بعد اے ایم ڈی کے حصص کی قیمت میں مارکیٹ کھلنے سے پہلے ہی 30فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا، جس کے تحت کمپنی چیٹ جی بی ٹی بنانے والی کمپنی کو چھ گیگا واٹ کے مساوی چِپس فراہم کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید