• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر موسم سرما کی پہلی برف باری

پشاور( جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر موسم سرما کی پہلی باری کے نتیجے میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔ ہزارہ ڈویژن سمیت ناران کے سیاحتی مقامات لالہ زار، بابوسر ٹاپ، کٹی ڈاس سمیت خیبر پختونخوا کے ضلع اپردیر،وادی تیراہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔ ان سیاحتی مقامات پر رات گئے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے مطابق سیاح کسی بھی سیاحتی مقامات کیلئے ہیلپ لائن1422پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید