پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) 6 اکتوبر 2025پیرس میں جاری یونیسکو کی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان نے عالمی ادارے میں اصلاحات اور اس کی اسٹریٹجک ازسرِ نو تشکیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیسکو کو اپنی بنیادی ترجیحات تعلیم، سائنس، ثقافت اور ابلاغ پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انہوں نے یونیسکو کے عالمی تعلیمی معیار کے فروغ، سائنسی ترقی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار کو سراہا۔ ڈاکٹر توقیر شاہ نے زور دیا کہ شفافیت اور ادارے کے بنیادی پروگراموں کے تحفظ کو یقینی بناناہے۔