• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پولیس افسر کا کراچی ایئرپورٹ سے گمشدہ سامان برآمد

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) چھٹیوں پر اہلیہ کے ساتھ کراچی آئے برطانوی پولیس کے آفیسر کا کراچی ایئرپورٹ سے گمشدہ جیکٹ اور سامان ایئرپورٹ پولیس نے ایئرپورٹ پولیس نے برآمد کرکے جوڑے کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او ایئرپورٹ کلیم موسی کے مطابق برطانوی پولیس آفیسر ڈنکن وروی 5 اکتوبر کو چھٹیوں پر اپنی پاکستانی اہلیہ کے ساتھ قطر ایئرویز کی پرواز QR610 سے کراچی پہنچے۔ امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد مسٹر وروی اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹرمینل سے باہر نکلے اور پارکنگ ایریا سے گاڑی میں سوار ہوکر منزل پر چلے گئے۔
اہم خبریں سے مزید