ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم، تفصیلات کے مطابقتھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نوید حسین سے ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقے میں شاہد سے تین ڈاکو آٹھ ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں تین ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکر ستر ہزار روپے، موٹرسائیکل اور ڈیڑھ تولہ زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں سہیل ارشد سے نامعلوم ملزمان نقدی اورموبائل فون چھین لیا، تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں محمد دلاور سے ڈاکو موبائل لے اڑے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان عمران کا موبائل فون چھین کر لے گئے جب کہ تھانہ نیوملتان کے علاقے میں اشفاق کی موٹرسائیکل،اشرف کی نقدی و سامان مالیت ایک لاکھ اٹھاسی ہزار، سیتل ماڑی کے علاقے میں عبدالجبار کی نقدی نو ہزار روپے سمیت طلائی سونا اورموبائل فوناور علی حمزہ کا ٹیب، بدھلہ سنت کے علاقے میں ممتاز حسین کا میٹر کیبل، بستی ملوک کے علاقے میں شمشاد علی کی موٹرسائیکلاور فدا حسین کا سامان، سٹی جلالپور کے علاقے میں محمد رمضان کے مویشی، مخدوم رشید کے علاقے میں ارشد علی کی نقدی و موبائل فون، امجد ریاض کا سامان، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں طلحہ وحید کی موٹرسائیکل، راجہ رام کے علاقے میں محمد شریف کی نقدی دو لاکھ پچاس ہزار و طلائی انگوٹھی، گلگشت کے علاقے میں راشد علی کے موبائل فونز ، بی زیڈ کے علاقے میں منور کا لیپ ٹاپ، کوتوالی کے علاقے میں فہیم کی نقدی پچاس ہزار، ڈی ایچ اے کے علاقے میں زاہد کا موبائل فون،حسن کا میٹر بجلی، صدر کے علاقے میں وینس، الپہ کے علاقے میں اکرام کے موبائل فونز، خضر حیات کےتار، قادر پورراں کے علاقے میں شہزاد کی موٹرسائیکل، کینٹ کے علاقے میں محمد یونس، محمد دانش اور چہلیک کے علاقے میں رسول بخش کے موبائل فونز، عمر عبدالرحمن کی سائیکل، مظفر آباد کے علاقے میں منظور حسین، ممتاز آباد کے علاقے میں محمد واجد ، محمد ندیم کے موبائل فونز اور شاہ شمس کے علاقے میں محمد ابراہیم کے گھر سے نقدی دو لاکھ سمیت دو تولہ طلائی زیورات،لیپ ٹاپ اورموبائل چوری ہوگئے،پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔