• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے مختلف واقعات میں راہ گیر سمیت تین افراد زخمی، نشتر ہسپتال منتقل

ملتان (سٹاف رپورٹر)فائرنگ کے مختلف واقعات میں راہ گیر سمیت تین افراد زخمی،نشتر ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ عدالت میں پیشی کے بعد خضر حیات گھر واپس جا رہا تھا کہجہانگیر آباد کے قریب مقدمہ میں نامزد ملزمان نے اس پر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے معجزانہ طور پر خضر حیات بچ نکلا مگر ایک راہ گیر کے پیٹ میں گولی لگی جو خون میں لت پت ہوکر زمین پر گرگیا اور ملزمان فرار ہوگئے، زخمی راہگیر کی شناخت محمد سجاد کے نام سے ہوئی جسے ریسکیو1122نے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا، دریں اثنا بی زیڈ پولیس کو محمد عرفان نے اطلاع دی کہ میرا بیٹا 21سالہ جمشید شالیمار کالونی میں سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتا ہے، جب ڈیوٹی پر پہنچا تو ساتھی سکیورٹی گارڈ حامد علی کےرپیٹر سے فائر چل گیا جو میرے بیٹے کی ٹانگ پر لگا جسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ملتان سے مزید