• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجا ب حکومت ہماری امدادی سرگرمیاں چھپانے کیلئے انتقامی حربے استعمال کر رہی ہے، پی پی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین اور ضلعی جنرل سیکرٹری رائوساجد علی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بالخصوص وزیراعلیٰ مریم نواز پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کاروائیوں اور بے بنیاد الزامات کا سلسلہ شروع کر چکی ہے، اس وقت حکومت کی توجہ سیلاب متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کی بجائے پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈے اور جھوٹے الزامات پر مرکوز ہے، حالانکہ پیپلزپارٹی وسیب میں بلاامتیاز امدادی کارروائیاں کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ناکامی نے عوام میں غم و غصہ پیدا کر رکھا ہے اور حکومت پیپلزپارٹی کی مقبولیت اور امدادی کوششوں کو دبانے کے لیے انتقامی حربے استعمال کر رہی ہے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں خصوصاً چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے اہلِ خانہ کی سیکورٹی کم کی گئی ہے جبکہ قبل ازیں یہ سیکورٹی ہائی کورٹ کے حکم پر فراہم کی گئی تھی۔ پيپلزپارٹی نے انتباہ کیا ہے کہ اگر سیکورٹی واپس لینے کے بعد کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری موجودہ صوبائی قیادت پر عائد ہوگی۔
ملتان سے مزید