ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان میں الیکٹرک بسوں کے مسافروں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر بس شیلٹرز بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل ملتان کو بس شیلٹرز بنانے کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹاسک دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے میونسپل کارپوریشن ملتان 49بس شیلٹرز بنائے گی جب کہ ضلع کونسل 87بس شیلٹرز بنائے گی۔ ملتان شہر میں بالترتیب وہاڑی چوک، جناح پارک، سبزی منڈی، شاہ رکن عالم، چونگی نمبر 8، چونگی نمبر 7، کچہری ، اسٹیٹ بینک، کارڈیالوجی، دو ایس پی چوک پر، ریلوے اسٹیشن، فاروق پورہ، میاں نواز شریف یونیورسٹی، گھنٹہ گھر، قاسم فورٹ، دو علی چوک، ولایت حسین کالج، سلور کا کارخانہ، گلستان چوک، رحیم چوک، شاہ رکن عالم سمیت دیگر سڑکوں پر بس شیلٹرز بنائے جائیں گے۔