ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی چیئرمین علامہ طارق شہزاد مدنی سے مرکزی رہنما محمد زاہد حبیب قادری اور صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی و عالمی حالات، امتِ مسلمہ کے مسائل اور دینی طبقات کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا، محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ اسلام کی ترویج و تحفظ میں ہمیشہ علماء کا کلیدی کردار رہا ہے، پاکستان سنی تحریک ملک میں اسلام کی سربلندی کے لیے مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔