• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رکن عالم کالونی ’کے‘ بلاک میں سیوریج کا پانی جمع ہونا معمول بن گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا انتظامیہ کی غفلت و نااہلی کے باعث شاہ رکن عالم کالونی ’کے‘بلاک میں سیوریج کا پانی جمعہونا معمول بن گیا،گلیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہونے کے سببشہریوں کا گزرنا محال ہوگیا ہے، جب کہ تعفن پھیلنے سے متعدد امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،اہل علاقہ محمد فرحان اور جمشید مغل نے کہا ہے کہ کے بلاک میں صورتحال خراب ہو چکی ہے ، واسا افسرانکو متعدد بار شکایات کی گئی ہیں جن پر عمل درآمد نہ ہوسکا ہے،اگر واسا آفیسران نے روش نہ بدلی تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید