• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا، گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے اساتذہ سے درخواستیں طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں 7 گھروں کی الاٹمنٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ٹیچر اور افسر جو گریڈ 17 یا اس سے زائد میں کام کر رہے ہیں وہ سات گھر جن میں مین سٹاف کالونی ، انجینئرنگ سٹاف کالونی کے گھر شامل ہیں کی الاٹمنٹ کی درخواستیں دے سکتے ہیں، درخواست گزار نئے ایس او پیز کے تحت کسی بھی مرمت یا تعمیر کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ سے اخراجات کا کلیم نہیں کرے گا، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر مقرر کی گئی ہے اور تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ میں چار بجے تک ایڈمن برانچ ون میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید