ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے تمام شعبہ جات کو آن لائن کرنے کے احکامات جاری کردیے، آن لائن ہونے سے تمام ریکارڈ سکین کرکے محفوظ کیا جاسکے گا، بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی اے ملتان میں ہزاروں فائلیں ہیں جن پر سابقہ اور موجودہ افسران کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں، مذکورہ ریکارڈ کو محفوظ بنانے کیلئے ڈی جی ایم ڈی اے ملتان نے تمام ریکارڈ کو سکین کرکے آن لائن کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔