ملتان(سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر چیمبر ظفر اقبال صدیقی، چیئرمین احتشام الحق، حاجی اصغر اکبر، عزیز الرحمن انصاری، میاں ظفر اقبال،حاجی شاہد شکور،عاطف ریحان،عبدالمجید زرگر،چوہدری اشفاق،وسیم اسلم بٹ،حافط یاسر رحمن سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے عملی آغاز، اس کے اثرات، شہریوں کو درپیش مسائل اور ٹریفک کے موجودہ نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق حاجی اصغر اکبر،میاں ظفر اقبال نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ ایک جدید اور مثبت قدم ہے جو شہر میں سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے لیے ناگزیر ہے۔