• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران ڈکیتی مزاحمت پرگولی لگنے سے 28سالہ نوجوان زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر)دوران ڈکیتی مزاحمت پرگولی لگنے سے  28سالہ نوجوان  زخمی،تفصیل کے مطابق   قطب پور پولیس کو ماجد شریف نے اطلاع دی کہ میرا بھائی عابد شریف اپنی کار میں سوار ہوکر جارہا تھا کہ پل لنگڑیال کے قریب تین نامعلوم مسلح ملزمان نے اس سے  دو لاکھ روپے اور موبائل  فون چھین لیا اور اس کے شورشرابہ کرنے پر مسلح ملزمان نے  اسے پائوں پر گولیاں مارکر زخمی کردیا ،گولیوں کی آواز سن کر علاقہ مکین جمع ہوگئے جن کو آتا دیکھ کر نامعلوم ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرادیا ۔
ملتان سے مزید