• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3500لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف، سپلائر کو 50 ہزار روپے جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ شدہ دودھ سپلائی کرنے والوں کےخلاف کارروائی، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ زبیر احمد اعجاز کی سربراہی میں مخدوم پور روڈ پر دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ کی گئی،ملاوٹ ثابت ہونے پر3500 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف، سپلائر کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹ شدہ دودھ 12 میل میں موجود کولیکشن سینٹر سے دیگر علاقوں میں سپلائی کیا جارہا تھا۔
ملتان سے مزید