• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بستی ملوک میں 55سالہ شخص کی پراسرار موت، اہلخانہ کا قتل کرنے کا الزام

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں 55سالہ شخص  کی پراسرا موت پر اہلخانہ نے قتل  کاالزام عائد کر دیا، تفصیل کے مطابق  پولیس کو محمد فہد نے اطلاع دی کہ میرے والد اور والدہ میں آٹھ سے دس سال قبل طلاق ہوگئی تھی اور ہم اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھے، ہمیں اچانک اطلاع موصول ہوئی کہ والد کا انتقال ہو گیا ہے، ہمیں شک ہے کہ ہمارے والد  محمد ذوالفقار کو ہمارے چچا وغیرہ نے کوئی زہریلا ٹیکہ لگاکر قتل کیا ہے، اطلاع پر پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔
ملتان سے مزید