• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری کے زیر صدارت کل جماعتی تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس کل ہو گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری کی زیر صدارت و میزبانی میں 26ویں سالانہ کل جماعتی تاجدار ختم نبوت ؐکانفرنس کل جمعہ بعد نماز مغرب آستانہ بدریہ، کچہری روڈ نزد ایم ڈی اے چوک ملتان میں منعقد ہوگی،پروفیسر شفیق اللہ البدری کے مطابق کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مختلف انتظامی کمیٹیاں متحرک ہیں۔ کانفرنس سے مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، سید عطاء المنان شاہ بخاری، سید جاوید سعید شاہ کاظمی، پیر سید انوار الزمان شاہ کاظمی، علامہ فاروق خان سعیدی، مفتی عامر محمود، ایوب مغل، علامہ عبد الرحیم گجر، صہیب عمار صدیقی، قاری احمد رشید رحیمی سمیت مختلف مذہبی و سماجی رہنما خطاب کریں گے۔
ملتان سے مزید