• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر رہنمائوں سے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر صرافہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دھرنا

ملتان(سٹاف رپورٹر) صرافہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملتان سے کوئٹہ جانے والے تاجر رہنماؤں سے کروڑوں روپے کامالیت کاسونا لوٹنے میں ملوثملزمان کو گرفتار نہ کیے جانے پر تاجر برادری نے صدر عرفان شاہاور جنرل سیکرٹری خرم شہزاد موتی والے کی قیادت میں پاک گیٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس موقع پر دھرنا بھی دیا، اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اور اس کی وجہ سے تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے، اگر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا گیا مال برآمد نہ کروایا گیا تو تاجر برادری ملک گیر سطح پر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی۔
ملتان سے مزید