ملتان (سٹاف رپورٹر)بیرون ملک سے آنے والے شخص سے ایئر پورٹ پر دو آئی فونز برآمد ،کسٹم نے ضبط کرلیے ،معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز PK222 دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم اہلکاروں نے ایک شخص جس کی شناخت جاوید اقبال کے نام سے ہوئی کے سفری بیگ سے دو آئی فونز 17پرو میکس برآمد کرلیے جو ضبط کرلیے گئے، کسٹم اہلکاروں نے موبائل فونز برآمد کرنے کے بعد شہری کو گھر روانہ کردیا گیا ۔