• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، ڈپلومہ کورس کو ماسٹر ڈگری قرار دیدیا، انٹرویو میں شرکت کی اجازت

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ کراچی نے محکمہ صحت میں گریڈ 18کی اسامی کے لئے ڈپلومہ کورس ایم سی پی ایس کو ڈگری کورس تسلیم نہ کرنے‘ میرپور خاص اور گھوٹکی کی تین لیڈی ڈاکٹرز کو سندھ پبلک سروس کمیشن کے انٹرویو میں شرکت سے روکنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈپلومہ کورس کو ماسٹر ڈگری قرار دیتے ہوئے سندھ پبلک سروس کمیشن کے انٹرویو میں شرکت کی اجازت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کراچی میں میرپور خاص اور گھوٹکی کی رہائشی تین لیڈی ڈاکٹرز سیدہ مہانم علی‘ ڈاکٹر ساجدہ اور ڈاکٹر نسیم نبیل کی جانب سے دائر درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن نے اسپیشل کیڈر ڈاکٹر گریڈ 18کی اسامیوں کے لئے 9نومبر 2022ءکو اشتہار جاری کرکے درخواستیں طلب کی تھیں اور ایم ڈی‘ ایم ایس اور ایف سی پی ایس ڈگری کے حامل اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ رکھنے والوں سے درخواستیں طلب کی تھیں۔ سندھ پبلک سروس کی مشتہر اسامیوں پر انہوں نے بھی درخواستیں دی تھیں اور تحریری امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن ظانٹرویو سے قبل انہیں ایم سی پی ایس ڈپلومہ ہونے پر انہیں انٹرویو میں شرکت سے روک دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید