• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرانی برادری کا دیرینہ تنازع،ملزمان کی فائرنگ،مقامی صحافی قتل

میرپورماتھیلو(غلام حسین سومرو)میرپورجروار لنک روڈپرگھات لگائےہوئےمسلح ملزمان نے میرپورماتھیلوکے صحافی42سالہ طفیل رند کو اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا جب وہ بچوں کواسکول چھوڑنے جارہے تھے۔ واقعے کے بعد 33ملزمان فرار ہوگئے اطلاع ملنےپرپولیس نے وقوعہ پرپہنچ کرلاش کوڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیاضروری کارروائی کےبعدلاش کوورثاکےحوالےکردیا گیا، قتل کی وجہ حیدرانی برادری میں دیرینہ جھگڑا بتاجاتاہےجس میں تاحال5افرادہلاک ہوچکےہیں دوسری جانب وزیراعلی سندھ نےواقعہ کافوری نوٹس لیتےہوئےآئی جی سندھ سےرپورٹ طلب کرلی ہےاورواقعہ میں ملوث ملزمان کی جلدگرفتاری عمل میں لانےکاحکم دیتےہوئےمقتول صحافی کےاہل خانہ سےتعزیت کااظہارکیاہے علاوہ ازیں سندھ کےسینئروزیرشرجیل انعام میمن نےصحافی طفیل رندکےقتل پرگہرےرنج اوردکھ کاا ظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ صحافی پرقاتلانہ حملہ افسوس ناک اورقابل مذمت ہےایسےواقعات کوبرداشت نہیں کیا جا سکتا حکومت سندھ مقتول صحافی کےدکھ میں برابرکی شریک ہے ۔دریں اثنا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم پاکستان طحہٰ احمد خان اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے میر پور ماتھیلو کے جنرل سیکریٹری طفیل رند کے المناک قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت اور پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مقتول صحافی کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ انہوں نے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طفیل رند کے قتل نے پاکستان بھر کی صحافتی برادری کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید