کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمّل حسین ہالیپوٹونے کہا ہے کہ کمرشل بلڈنگ پلانز اورپرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ کی منظوری کے حوالے سے ایس بی سی اے کاؤنٹراگلے ہفتے تک فعال کردیاجائے گا جبکہ ایک بار پھر شہر کی اہم شاہراہوں کی تزئین وآرائش کا کام شروع کیاجائے گاحکومت سندھ کے ویژن وبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے ہدایات کہ مطابق غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے اور بہترعوامی خدمت اولین ترجیحات ہیں، ویجیلنس، ڈیمالیشن اورڈسٹرکٹ کے ٹیکنیکل سیکشن سمیت عوامی شکایات سیل کی کارکردگی میں بہتری کے لئے ہفتہ واررپورٹس پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے، ٹیکنیکل افسران و اسٹاف کی صلاحیتوں میں اضافے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔