کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 3نوجوانوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانہ کی حدود چمڑا چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 20سالہ غلام مرتضیٰ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ملیر سٹی تھانہ کی حدود بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ سے 18سالہ نعمان شدید زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا ،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا جس میں نوجوان کو پیٹ پر گولی لگی تھی تاہم ملیر سٹی پولیس واقعے ک مزید چھان بین کر رہی ہے ۔کورنگی کے علاقےسیکٹر 32 ڈی ناصر جمپ کے قریب فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال پہنچایا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت 25 سالہ عمر عالم کے نام سے کی گئی ۔