• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈ گورننس ،انصاف قیام میں محتسب اداروں کا کردار نمایاں ،اعجاز قریشی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی، گڈ گورننس اور انصاف کے قیام میں محتسب کے اداروں کا کر دار بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے، ادارے کی جانب سے بدانتظامی سے متعلق ازخود نوٹسز مختلف سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے میں کا فی موثر ثا بت ہو ئے ہیں۔وہ گز شتہ روز محتسب اداروں کے ذریعے قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے مو ضو ع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جو محتسب پنجاب اور آ ئی او آ ئی کی نا ئب صدر عا ئشہ حا مد کی میز با نی میں بین الاقوامی محتسب انسٹی ٹیوٹ (IOI) کے زیر اہتمام منعقد ہوئی ۔ آ ئی او آ ئی محتسبین اور ثالثی اداروں کی 200 رکنی مضبوط عالمی تنظیم ہے۔ کانفرنس میں آذربائیجان، بحرین، انڈونیشیا، جاپان، کرغزستان، مکاؤ(چین)، فلپائن، تیمور لیسٹے اور پا کستان میں محتسب اداروں کے سربراہان سمیت بین الاقوامی شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ (IOI) کانفرنس سے بین الاقوامی مقررین کے علاوہ، صوبائی محتسب پنجاب عائشہ حامد، وفاقی انشورنس محتسب، وفاقی ٹیکس محتسب اور وفاقی محتسب برائے انسداد ہرا سیت نے بھی خطاب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید