کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے مطابق غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان وحید اور قادر کو ویسٹ وہارف اور ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 36000سعودی ریال، 3100امریکی ڈالر اور 1800ملائیشین رنگٹ برآمد کئے گئے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔