کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سنیئر رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فارقو ستار کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار پارلیمانی امور پر بھر پور عبور رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ہیں۔