کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی، نائب صدور محمد ناصر شریف، راہب گاہو، خازن یاسر محمود، جوائنٹ سیکریٹریز طلحہٰ ہاشمی، روبینہ یاسمین اور مجلس عاملہ کے اراکین نے ضلع گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری طفیل رند اوران کی بھتیجی کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ صحافی برادری میں شدید خوف و ہراس کا باعث بن گیا ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے واقعے کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دریں اثناء انہوں نے کے یو جے کے رکن سینئر صحافی طفیل احمد کے بہنوئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔