• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام ،کینٹین کا ملازم زیر حراست

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایئر پورٹ پولیس نے اسکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں کینٹین کے ملازم فراست نامی ملزم کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ملزم فراست نے اسکول کی طالبہ کے ساتھ نازیبہ حرکات کیں۔پولیس کی جانب سے متاثرہ فیملی سے قانونی کارروائی کے لئے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔پولیس کے مطابق اسکول انتظامیہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے ،کینٹین پر کام کرنے والا ملازم ایک ماہ قبل رکھا گیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسکول میں پانچویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے خلاف طلباء کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید