کراچی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ کراچی میں دبئی کلچر کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصل جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الرومیتی بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس پروقار تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں، تقریب کا مقصد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا تھا۔بخیت عتیق الرومیثی نے کہا کہ کراچی ہمارا دل ہے، کراچی میں دبئی کلچر کے فروغ کیلئے مستقبل میں ایسے منصوبے شروع کیے جائیں گے جو دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔