• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 3.80ارب روپے کے جامع میگا ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی کے انفرااسٹرکچر کی ازسرِنو تعمیر، شہری سہولتوں میں بہتری اور شہر کے حسن و جمال کی بحالی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں میں 3.80ارب روپے مالیت کے جامع میگا ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پرکے ایم سی نے ان منصوبوں پر فوری عملدرآمد کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیئے ہیں، منصوبے شہر کے تجارتی مراکز کی ترقی، قدیم و تاریخی مارکیٹوں کی بحالی، اہم شاہراہوں کی تعمیر و توسیع اور تفریحی و عوامی سہولتوں میں اضافے کے لیے ترتیب دیئے گئے ہیں، جن میں نئے عوامی پارکس کی تعمیر اور کڈنی ہل پارک میں برڈ ز آوری (پرندوں کے لیے مخصوص پارک) کا قیام بھی شامل ہے۔
ملک بھر سے سے مزید