• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورکزئی میں فوجی جوانوں کی شہادت پر خالد مقبول کا اظہار افسوس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اورکزئی میں بھارتی پراکسی فتنۂ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل، سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت11 بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور ان کے ساتھیوں نے ملک و ملت کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ثابت کیا کہ افواجِ پاکستان دشمنِ وطن قوتوں کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید