• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ایئر لائن سکیورٹی عملے کی فلائٹ کے کچرے سے 20 کلو چاندی برآمد، 3لوڈر زیر حراست

کراچی (اسد ابن حسن) نجی ایئر لائن کے سیکیورٹی عملے نے جہاز کی لینڈنگ اور مسافروں کے جہاز سے جانے کے بعد صفائی کرنے والے تین لوڈرز کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ جہاز سے کچرا تھیلیوں میں بھر کر لے جا رہے تھے۔ کچرے کی تھیلیوں سے ایک ایک کلو کی 20 چاندی کی اینٹیں برآمد ہوئیں جن کی مالیت تقریبا ایک کروڑ روپے ہے۔ نجی ایئر لائن کی پرواز گزشتہ روز شارجہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کی تھی۔ جو لوڈرز صفائی ستھرائی کا کام انجام دے رہے تھے ان میں اشفاق, سلیم اور عمران شامل تھے۔ ایئر لائن کے عملے نے تینوں لوڈرز کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ مذکورہ چاندی کی اینٹیں پارکنگ ایریا میں کسی کے حوالے کر دیتے اور وہ اس سے پہلے بھی کئی بار یہ کام کر چکے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید