کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں میں 5ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق شارع فیصل کراچی میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے کارپٹ کی پٹیوں میں جذب 2.7کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔علامہ اقبال ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں امریکا سے آنے والے پارسل سے 2کلوگرام ویڈ برآمد کر لی گئی۔ چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 3.6کلوگرام چرس اور 1.2 کلوگرام افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے قریب گاڑی سے 25گرام کوکین اور 279گرام وزنی 500عدد سائکوٹراپک گولیاں برآمد کر کے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے گاڑی سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب گاڑی سے 220 کلوگرام بھنگ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔