’ماچا ٹی‘ صرف سوشل میڈیا ٹرینڈ یا فیشن نہیں بلکہ صدیوں پرانی روایت ہے جسے اعصابی سکون اور جسمانی صحت کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
یہ چائے صحت کے لیے بہت مفید ہے تو آج یہاں اس کے فوائد پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔
1- یہ چائے غذائیت اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہے اس لیے آکسیڈیٹیو اسٹریس کو کم کرکے دل اور دماغ کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔
2- ماچا میں موجود کیفین اور ایل- تھیانین کا مرکب یادداشت اور ارتکاز کو بہتر بنانا سکتا ہے۔
3- اس چائے میں موجود کیٹیکنز خون سے خراب چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
4- ماچا انسان کے میٹابولزم کو بہتر بنا کر وزن کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
5- اس چائے میں وٹامن، منرلز اور فلیوی نائیڈز بھی موجود ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو بہتر بناتے ہیں۔
6- ماچا سے خون میں شوگر لیول کو منظم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے جو کہ مجموعی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے ضروری ہے۔