اسلام آباد(تنویر ہاشمی/کامرس رپورٹر )عالمی مالیاتی فنڈ اور پاکستان کے مابین دوسرےجائزہ مذاکرات کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کے بعد اسٹاف سطح کا معاہدہ نہیں ہوا اور باقی معاملات کے حل کےلیے پالیسی مذاکرات جاری رکھنے کافیصلہ کیاگیا ہے‘دورہ مکمل کرنے کے بعد آئی ایم ایف ٹیم واشنگٹن واپس چلی گئی ‘آئی ایم ایف مشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے اہم مالیاتی شعبوں میںقابل ذکر پیشرفت کی ہے ‘پاکستان نے قرض پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنایا ہے‘ اسٹیٹ بینک نے سخت مانیٹری پالیسی کے ذریعے مہنگائی کو مقررہ ہدف میں رکھا، ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور پیداواری لاگت میں کمی کے ذریعے توانائی سیکٹر میں اصلاحات کی گئیں‘پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت میں اسٹاف لیول معاہدے (ایس ایل اے) تک پہنچنے کی طرف ’اہم پیش رفت‘ کی ہے‘ آئی ایم ایف مشن چیف مس ایوا پیٹرو وا کی جانب سے مذاکرات کے اختتام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کیا، جس میں پاکستانی حکام کے ساتھ 7ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے دوسرے جائزے اور ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے کلائمٹ فنانسنگ کے پہلے جائزے کے لیے مذاکرات کیےگئے‘بیان کے مطابق دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد آئی ایم ایف ٹیم واپس واشنگٹن چلی گئی۔